کاروار27؍اکتوبر(ایس او نیوز)ضلع پنچایت اور محکمہ تعلیمات عامہ کے اشتراک سے 28اکتوبر کو جئے ہند ہائی اسکول گراونڈانکولہ میں ضلع سطح کے کھیل کود مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔
پرائمری اسکول طلبہ کے لئے منعقدہ ان مقابلوں کا افتتاح ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں ہوگاجبکہ وزیر برائے اسکِل ڈیولپمنٹ اننت کمار ہیگڈے اس اجلاس کے مہمان خصوصی رہیں گے اور ایم ایل اے ستیش سائیل پروگرام کی صدارت کریں گے ۔کمٹہ ہوناور ایم ایل اے شارداموہن شیٹی، صدر ضلع پنچایت جئے شری موگیر،ایم ایل اے وشویشورا کاگیری، شیو رام ہیبار، منکال وئیدیا اور ایم ایل سی بسوراج ہوراٹّی اور دیگر معززین اجلاس میں شریک ہونگے۔